توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں بشریٰ بی بی کی ضمانت 26ستمبر تک منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانت 26ستمبر تک منظورکرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی، وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی اگر گرفتاری مطلوب ہو تو پہلے آگاہ کیا جائے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب طلبی کا معاملہ عدالت کا نہیں، تاریخ تبدیل کرنی ہو تو نیب کو درخواست دیں،عدالت نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں 26ستمبر تک ضمانت میں توسیع کردی ۔

بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں 26ستمبر تک ضمانت منظورکرلی گئی، بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *