الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے انتخابی ٹریبونلز کی تبدیلی کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے انتخابی ٹریبونلز کی تبدیلی کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے انتخابی ٹریبونلز کی تبدیلی کے کیس کی سماعت ہوئی،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ ہم نے آرڈر کو چیلنج کیا ہے، ہو سکتا ہے اسٹے مل جائے، پیر تک کا وقت دے دیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کے پاس سماعت نہ کرنے یا روکنے کا حکمنامہ ہے تو لے آئیں،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر تک سماعت موخر کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *