سندھ میں خصوصی افراد کیلیے کام کرنیوالی این جی اوز میں کتنے کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ؟ جانیے

کراچی (پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی این جی اوز میں7 کروڑ 12 لاکھ 52 ہزار روپے کے روپے کے چیک تقسیم کیے تاکہ خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کی خریداری کی جا سکے۔

چیک تقسیم کرنے کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنس وتھ ڈس ایبلٹیز (DEPD) کے سیکریٹری طحہٰ فاروقی، این جی اوز اور بحالی مراکز کے سربراہان نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے صوبے بھر میں خصوصی افراد کے لیے بحالی کے مراکز قائم کیے ہیں تاکہ خصوصی افراد معاشرے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے خصوصی بچوں کا بحالی مراکز میں اندراج کروائیں اور ان کی زندگی آسان بنائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *