لاہور (پاکستان امیج ) پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
عیدالاضحیٰ پر کراچی سے 2 جبکہ ایک عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے چلائی جائے گی، پہلی عید سپیشل ٹرین 14 جون کو ساڑھے 6 بجے کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہو گی اور ٹرین میں 1164 مسافر سفر کریں گے۔
دوسری عید سپیشل ٹرین 15 جون کو رات ساڑھے 9 بجے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی، اس ٹرین میں 1 ہزار 64 مسافر سفر کریں گے۔پہلی سپیشل ٹرین میں تمام کوچز اکانومی کلاس ہوں گی اور دوسری سپیشل ٹرین میں 2 بزنس، 2 سٹینڈرڈ کلاس کے ساتھ تمام اکانومی کلاس کوچز لگائی جائیں گی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image