پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا اہم بیان

لاہور(پاکستان امیج) پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگز کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے،صرف 75مائیکرون کے بیگز استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ نے پلاسٹک کو استعمال نہیں کرنا، اپنی عادات تبدیل کریں،حکومت پالیسی دیتی ہے، شہری اس کو اپنا تے ہیں،سینئر صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ پلاسٹک موت ہے، یہ تلف نہیں ہوتا، جب پلاسٹک جلتا ہے تو فضا میں زہریلے مواد چھوڑتا ہے،جب پلاسٹک زمین میں جاتا ہے تو زمین کو تباہ کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نےکہاکہ پلاسٹک کی پیداوار والی صنعتیں آج سے بند رہیں گی،پلاسٹک کی جو صنعت چلی وہ غیرقانونی ہوگی،سخت ایکشن لیں گے،ان کاکہناتھا کہ عوام کو سمجھنا ہوگا کہ سموگ پر ہر صورت قابو پانا ہے،کسانوں کو سبسڈائزڈ مشینری فراہم کررہے ہیں،زمینداروں نے مشینری کی فراہمی کے باوجود باقیات کو نذرآتش کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *