عمران خان رہا ہونگے یا نہیں ۔۔۔؟ حامد میر نے کھل کر سوال کا جواب دیدیا

کراچی (پاکستان امیج )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے عدت میں نکاح کیس میں بھی عمران خان بری ہوگئے تو القادر ٹرسٹ کیس میں پھنس جائیں گے، عمران خان کا فی الحال باہرآنا مشکل نظر آتا ہے، عمران خان کیخلاف نئے کیس بنانے کی بھی تیاریا ں کی جارہی ہیں، عمران خان خود ابھی رہا ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں، عمران خان جو بھی کریں گے جیل سے بیٹھ کرکریں گے۔

حامد میر نے کہا یہ حکومت کو ثابت کرنا تھا کہ عمران خان نے جلسے میں جو کاغذ لہرایا وہ سائفر تھا، عمران خان کو سزا دلوانے کیلئے عدالت میں سائفر پیش نہ کرنا حکومت کی کمزوری ہے ،سیاست میں عمران خان جیت گئے اور حکومت ہار گئی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *