آپ کا پارلیمانی سربراہ کون ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے استفسار پر فیصل صدیقی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ کا پارلیمانی سربراہ کون ہے؟فیصل صدیقی نے کہاکہ میں سربراہ کے حوالے سے ابھی بتا دیتا ہوں لیکن عدالت میں یہ بات اہم نہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کو اپنے سربراہ کا نام ہی نہیں معلوم، آپ درخواستگزار ہیں،پارلیمانی سربراہ کا کوئی الیکشن ہوتا ہے؟معلوم کیسے ہوتا ہے کہ پارلیمانی سربراہ کون ہے؟فیصل صدیقی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل دونوں سیاسی اور پارلیمانی پارٹی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ 8فروری سے پہلے کیا تھے؟فیصل صدیقی نے کہاکہ 8فروری سے پہلے ہم سیاسی جماعت تھے،آزادامیدواروں کی شمولیت کے بعد پارلیمانی جماعت بن گئے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کل سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کیخلاف بھی کھڑے ہو سکتے ہیں،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ اس کا عدالت کے سامنے موجود معاملے سے تعلق نہیں،سیاسی پارٹی اور پارلیمانی پارٹی کے درمیان تفرق ہے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا آئین اس تفریق کو تسلیم کرتا ہے؟وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ جی ہاں ! آرٹیکل 63اے موجود ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *