نازیبا حرکات کا الزام لگا کر لڑکی کو تھپڑمارنے والا پولیس اہلکار گرفتار

شیخوپورہ(پاکستان امیج ) فاروق آباد میں نازیبا حرکات کے الزام میں جوڑے کو تھپڑ مارنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کانسٹیبل عابد تھانہ صدر فاروق آباد کی چوکی اجنیانوالہ میں تعینات ہے، اس نے دوران گشت ایک جوڑے کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے پکڑا تھا، بعد ازاں لڑکی کو تھپڑ مارا اور لڑکے کو گالیاں دیں تھیں۔کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حکام نے نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل عابد کے خلاف لڑکی کو بے لباس کرنے، تھپڑ مارنے اورپولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *