اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 32گجرات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی پی 32گجرات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں پرویز الٰہی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا،پی پی 32ضمنی الیکشن میں پورے حلقے میں بدترین دھاندلی کی گئی،وکیل پرویز الٰہی نے کہاکہ ماسک پہنے لوگوں نے پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کرکے ٹھپے لگائے، کئی پولنگ سٹیشنز پر خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح 10فیصد سے کم ہے،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ اس بنیاد پر الیکشن کالعدم قرار دے دیں؟اس طرح تو پورے ملک کا الیکشن فارغ ہو جائے گا، آپ تحقیقات چاہتے ہیں یا حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دینا؟وکیل نے کہاکہ تحقیقات میں الزامات ثابت ہوں تو الیکشن کمیشن پورے حلقے کا نتیجہ کالعدم قرا ردے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image