عوام کیلئے خوشخبری، چینی سستی ہو گئی۔۔۔۔۔ مگر کتنی؟

پشاور (پاکستان امیج) پشاور میں پرچون پر چینی کی جی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی ہو گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق پشاور میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ پرچون میں چینی 170 سے کم ہو کر 165 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ڈیلرز نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی ہے، 50 کلو بوری کی قیمت 7 ہزار 800 روپے ہو گئی یوں چینی 164 روپے سے کم ہو کر 156 روپے کلو پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں تاہم ان میں کمی مہنگائی سے پسے عوام کیلئے ریلیف ثابت ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *