پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا،عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *