لاہور(پاکستان امیج)گورنر خپبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں کیلئے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے، اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چا ہئے،مسائل حل کرنے کیلئےپارلیمنٹ بہتر فورم ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور فیصل کریم کنڈی نے عزیز الرحمان چن سے ملاقات کی، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ملک کی صورتحال سب کے سامنے ہے،ملک بحران سے گزر رہا ہے،سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں کیلئے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے،تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں آئیں مل کر بیٹھیں،پرامید ہیں ملک مشکلات کے بھنور سے باہر نکل آئے گا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ آپ سوشل میڈیا سے خیبرپختونخوا کو دیکھ کر اندازہ مت لگائیں،آئیں میں گورنر ہاؤس سے آپ کو خیبرپختونخوا دکھاتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چا ہئے،مسائل حل کرنے کیلئےپارلیمنٹ بہتر فورم ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہمیں چاہئے کوئی صوبہ اچھا کام کررہا ہے تو اس کی طرح کام کریں،چاہتے ہیں باقی صوبوں میں بھی سندھ کی طرز پر ہسپتال بنیں،یہ کریڈٹ پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے کہ 18ویں اور 19ویں ترمیم ہوئی۔
Pakistan Image