پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر کنفیوژن کیوں پیدا ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کنفیوژن پیدا ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق پرائم منسٹر کو بھیجی گئی سمری وزارت خزانہ سے آئی تھی، جس میں اعداد و شمار گزشتہ نظر ثانی کے تھے۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق 15 مئی کو عوام کو دیا گیا ریلیف 15 روپے سے زائد تھا، سمری کی منظوری کے ساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف نے اعداد و شمار کی دوبارہ تصدیق کا کہا۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے زیادہ کمی پر وزارت خزانہ کو غلطی کا احساس ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے غلطی کا احساس ہونے پر وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے دوبارہ تصحیح شدہ سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی گئی جو منظور کرلی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *