فیروز خان کی دوسری شادی کی تصدیق لیکن دلہن کے پہنے گئے جوڑے کی قیمت کتنی ہے؟ مداح ہکا بکا

لاہور (پاکستان امیج) فیروز خان کی خاموشی اور سادگی سے دوسری شادی کرنا تو حیران کن تھا ہی لیکن سوشل میڈیا پر عروسی جوڑے کی قیمت سے صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔

شادی کے دن فیروز خان نے سفید شلوار کیساتھ کام والے کریم کرتے کا انتخاب کیا جبکہ دوسری جانب انکی دلہنیا نیٹ فیبرک سے تیار کردہ کورل پنک حسین پشواس میں ملبوس نظر آئیں۔ماتھے پر ٹیکا اور جھومر کے ساتھ میچنگ بندے اور گلے میں ہار پہنی دلہنیا نے اپنی دن کو مزید یاد گار بنانے کیلئے حسین میک اپ اور ہاتھوں پر مہندی بھی لگائی ہوئی تھی۔

فیروز خان کی اہلیہ کا یہ حسین لباس ’افروزہ آفیشل‘ کا شاہکار ہے۔جو انکی ویب سائٹ پر بآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق اس آرٹیکل کی قیمت صرف اور صرف 18 ہزار 500 روپے بتائی جارہی ہے۔ یہ جوڑا بنا سلا 18ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے جب کہ اگر کوئی اسے اپنی مرضی کے مطابق سلوانا چاہے تو اس جوڑے کی قیمت 30 ہزار 500 روپے وصول کی جاتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *