’بدو بدی‘ گرل کی نازیبا لیک ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (پاکستان امیج) ’بدو بدی‘ گانے میں اپنے ایکسپریشنز سے راتوں رات وائرل ہونے والی ماڈل ’وجدان راؤ‘ نے اپنی نازیبا ویڈیو کی حقیقت بتا دی ۔

آج نیوز کے مطابق وجدان راؤ نے ویڈیو کا لنک مانگنے والوں کوکرارا جواب دے دیا۔ حال ہی میں وجدان نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر وضاحتی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنی ایک تصویر کے حوالے سے کھل کر بات کی جو سوشل میڈیا پر ان دنوں زیر گردش ہے۔

اپنی ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے اپنی تصویر دیکھ کر ہنس رہی ہوں کہ لوگ کسی کو نیچا دکھانے کیلئے کتنا گر سکتے ہیں۔ سوچا تھا اس پورے معاملے پر خاموش رہوں گی لیکن بھر چند احباب نے مشورہ دیا کہ نہیں آپ کو اس حوالے سے خاموش نہیں رہنا چاہیئے بلکہ اپنے مداحوں کو اس پروپیگنڈہ کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔

بدوبدی گرل کا کہنا تھا کہ جب کوئی وائرل ہوتا ہے تو اس کو محبت اور نفرت مشترکہ ملتی ہے ، میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا لیکن اپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہوں گی کہ وائرل ہونے والی پکچر کسی نازیبا ویڈیو کی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر ایک شیمپو کے اشتہار کی ہے جو میرے اپنے باتھ روم سے لی گئی ہے اور مزے کی بات ہے یہ پکچر میں نے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *