کراچی (پاکستان امیج)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ عمران خان ریاست مخالف جب بات کرتے ہیں اس پر جب ردعمل آتا ہے پیچھے ہٹ جاتے ہیں ، عمران خان اگر جیل میں ہیں تو انہوں نے مہدی حسن کو کیسے انٹرویو دے دیا۔ مہدی حسن دنیا میں بڑے مقبول صحافی ہیں اکثر اسلامو فوبیا کو کاؤنٹر کرتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے ایک سیاسی سٹوری شائع کی اور عمران خان کے انٹرویو کے طو ر پر کی۔آپ والی لاجک اگر میں وہاں اپلائی کروں کہ عمران خان اگر جیل میں ہیں تو انہوں نے مہدی حسن کو کیسے انٹرویو دے دیا۔اس انٹرویو میں بھی تضادات ہیں کہ ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے حالانکہ 7 سے8 سیل ان کے استعمال میں ہیں۔بائیسکل ہے ، واکنگ گیلری ہے ، ڈاکٹر ہے ، کک ہے، کچن ہے ، شاہانہ واش روم تعمیر کیاگیا ہے۔تمام تر سہولتیں میسر ہیں ۔اس آرٹیکل میں مہدی حسن نے بھی اپنی ساکھ شک میں ڈالی یہ لکھ کر کہ ڈیتھ سیل ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑکا مزید کہنا تھا کہ جو چیز پسند نہ آئے کہہ دو ملک میں نہیں بندہ یہ باہر بیٹھے کسی شخص نے کیا تھا۔یہ تو نظر آرہا ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ہے۔کیا ماضی کے اندر یہ نہیں کہتے رہے کہ میں اقتدار میں نہیں رہاتو پاکستان ٹوٹ جائے گا۔کیا ا ن کے لوگ یہ نہیں کہتے رہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔کیا شہداء کی یادگاروں کو ان کے لوگوں نے مسمار نہیں کیا۔کیا کور کمانڈر ہاؤس لاہور جناح ہاؤس کے باہر ان کی تینوں بہنیں اور ان کا بھانجا موجود نہیں تھے۔ کیا ان کی پارٹی کے تمام لوگ اس حوالے سے بات نہیں کرتے رہے ۔ ایک بیانیہ چلانے کی کوشش کی گئی اور امید کی گئی کہ رسپانس آجائے گامگر رد عمل الٹا آگیا۔اب اپنی قبر کھودی ہے اب اس سے نکلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس طرح کی بات نہیں کہ ویری فائڈ اکاؤنٹ کوئی بھی امریکہ میں بیٹھا بندہ کردیتا ہے۔یہ ذمہ داری لینا ہوگی بچوں کا کھیل تو نہیں ہے۔یہ شروع سے پالیسی ہے جو قول و فعل کا تضاد ہے آدھی چیزوں کواون کرتے ہیں آدھی کو نہیں کرتے۔آدھی پارٹی کہتی ہے یہ ٹھیک ہے آدھی پارٹی کہتی ہے غلط ہے۔ریاست مخالف جب بات کرتے ہیں اس پر جب ردعمل آتا ہے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔اگر یہ اس کو اون کررہے ہیں پھر تحقیقات کا تو سامنا کرنا پڑے گا۔ نہیں بھی اون کرتے تحقیقات ہوں گی دیکھا جائے گا یہ پیغام کس نے کس کو دیا۔جو ٹوئٹ کرنے والا شخص ہے اس سے پوچھ گچھ تو ہوگی کہ تمہیں کس نے کہا تھا کہ تم یہ ٹوئٹ کرو کہاں سے پیغام آیا تھا۔
Pakistan Image