اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کی پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
وزیراعظم نے 200 یونٹس استعمال کرنےوالوں کے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی، 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی دی جائےگی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا، بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئےمالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
Pakistan Image