ممبئی (پاکستان امیج)معروف رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے منور فاروقی نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے جس کے چرچے سوشل میڈیا پر جاری ہے تاہم اب نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ ان کی دوسری شادی کروانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
بگ باس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد منور فاروقی انسٹاگرام پر چند ایسی تصاویر جاری کرتے دکھے جو ان کے پھر سے محبت میں پڑ جانے کی جانب اشارہ تھے۔جہاں سوشل میڈیا پر منور فاروقی کے افیئر کی خبریں کچھ ماند پڑ گئی تھیں وہیں انکی دوسری شادی کی خبر نے تہلکہ مچادیا۔
انسٹاگرام فین پیج اور پھر بھارتی میڈیا میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا کہ منور فاروقی نے مہ جبین نامی میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کرلی ہے اور پھر ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے منور فاروقی 29 مئی کو دوسری اہلیہ کے ساتھ میڈیا کے سامنے بھی آگئے۔
اب بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ منور فاروقی کو مہ جبین سے ملانے والی ان کی دوست حنا خان ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان نے مہ جبین کوٹ والا کو منور فاروقی کا میک اپ کروانے کے لیے ان کے پاس بھیجا تھا اور یہ دونوں کی پہلی ملاقات ثابت ہوئی جس کے دو ماہ بعد دونوں نے شادی کرلی۔
یاد رہے کہ منور فاروقی کی شادی کی تقریب میں بھی حنا خان کی شرکت کی خبریں زیرِ گردش ہیں کیونکہ حنا خان نے 26 مئی کو انسٹاگرام پر ایک سٹوری جاری کی تھی جس میں وہ سجی سنوری نظر آئیں اور تصویر پر ’میرے یار کی شادی ہے‘ گانا لگایا۔
Pakistan Image