بغاوت پر اکسانے کا کیس، علی وزیر کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں علی وزیر کو عدالت پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ علی وزیر سے ڈیوائس برآمد کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کر تے ہوئے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی اور انہیں 15 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *