قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے امریکہ کب روانہ ہو گی؟ شیڈول سامنے آ گیا

لندن (پاکستان امیج) انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم آج صبح دو گروپس میں لندن سے امریکا کے شہر ڈیلاس کیلئے روانہ ہوگی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کا ایک گروپ 19 ارکان پر مشتمل ہوگا جن میں کھلاڑی اور منیجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں 9 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین روانہ ہوں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان نے کمزور آئرلینڈ کیخلاف سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی جبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں 0-2 سے ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا۔قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *