بانی پی ٹی آئی کو مقدمے کا تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے،چیف جسٹس پاکستان، خواجہ حارث کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی کو مقدمے کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی اور وکیل خواجہ حارث کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت مکمل ہو گئی، حکومتی وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہو گئے،سماعت کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان مکالمہ ہوا،خواجہ حارث نے دلائل کیلئے تین گھنٹے کا وقت مانگ لیا۔

سپریم کورٹ نے خواجہ حارث کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دیدی،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے خواجہ حارث جب ملنا چاہیں مل سکتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو مقدمے کا تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے،چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ حارث سے کہاکہ 50لوگ ساتھ لیکر نہ جائیں ایک دو وکیل جب چاہیں بانی پی ٹی آئی سے مل سکتے ہیں،تاریخ کا اعلان شیڈول دیکھ کر کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *