سعودی عرب جانیوالی پرواز سے بحریہ ٹاؤن کے 3 عہدیداروں کو آف لوڈ کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (پاکستان امیج) سعودی عرب جانے والی پرواز سے بحریہ ٹاؤن کے تین عہدیداروں کو ’آف لوڈ‘ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس بارے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت متوقع ہے ، ریٹائرڈ بریگیڈیئرز طاہر بٹ اور ظفر اقبال شاہ اور منظور حسین مغل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے دائر تین الگ الگ درخواستوں کے سلسلے میں کیا گیا تھا، جن میں سے ہر ایک کو الگ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

ڈان کے حوالے سے آج نیوز نے بتایاکہ طاہر بٹ بحریہ ٹاؤن کے لیے ’لینڈ سیکیورٹی‘ کے سربراہ ہیں، ظفر اقبال شاہ زمین سے متعلق معاملات کو بھی دیکھتے ہیں، جب کہ منظور حسین مغل متنازع پراپرٹی ڈویلپر ملک ریاض کے تمام رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے لیے چیف سرویئر کے اہم عہدے پر فائز ہیں۔

آج بھی ریٹرننگ افسر نہیں آئے، کل والا آرڈر کرتے ہیں، 15ہزار جرمانہ عائد کرتے ہیں، الیکشن ٹریبونل کے این اے 48اور46اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیلوں پر ریمارکس
عدالت میں بحریہ ٹاؤن کے تینوں عہدیداروں نے استدعا کی کہ انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی پرواز سے امیگریشن عملے نے اتارا۔تینوں کیسز میں سے ایک کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے اسے وزارت داخلہ کو بھیج دیا جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کیے۔

جواب میں ایف آئی اے نے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) کی ’اسٹاپ لسٹ ڈاکومنٹ‘ جمع کرائی، جس کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی سفارش پر تینوں افراد کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھا گیا۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے کہا کہ درخواست گزاروں کو انٹیلی جنس ایجنسی کی سفارش پر بلیک لسٹ/پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا۔

بعدازاں عدالت نے وزارت دفاع سے کہا کہ وہ وضاحت کرے کہ ان کے نام سٹاپ لسٹ میں کیوں ڈالے گئے، اور توقع ہے کہ آج جب معاملہ اٹھایا جائے گا تو جواب دیا جائے گا۔بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض دونوں ہی حال ہی میں اس وقت سرخیوں میں ہیں جب ملک ریاض کی جانب سے سوشل میڈیا پر کچھ غیر معمولی پوسٹس کی گئیں، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ان پر سیاسی رخ اختیار کرنے کا دباؤ ہے جس کے بعد قومی احتساب بیورو اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رئیل اسٹیٹ فرم کے راولپنڈی کے دفاتر پر چھاپہ مارا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *