اسلام آباد(پاکستان امیج) ڈسٹرکٹ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط اپنے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا جس کے متن کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ ان پر مخصوص اعتراض اٹھائے جانے کے بعد اپیلوں پر فیصلہ کرنا مناسب نہیں ہو گا.
جج نے خط میں لکھا کہ شکایت کنندہ اور اس کے وکیل نے ہمیشہ کسی نہ کسی بہانے کارروائی کو تاخیر کا شکار کرنے کی کوشش کی ہے چونکہ اس کیس میں طوالت کے ساتھ دلائل سنے گئے ہیں اس لیے اپیلوں کو نمٹانے کے لیے ٹائم فریم مقرر کیا جا سکتا ہے سیشن عدالت کے جج نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ خاور مانیکا نے آج کھلی عدالت میں مجھ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں ان کی ایک درخواست پہلے ہی 30 اپریل کو خارج کر دی تھی.
قبل ازیں سماعت کے دوران خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کمرہ عدالت سے چلے گئے ان کے جانے کے بعد رضوان عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمارا کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کر دیں جس پرسیشن جج نے انہیں ہدایت کی کہ آپ اپنے وکیل کے ذریعے درخواست جمع کروائیں . جج کے ریمارکس پر خاور مانیکا نے جج سے کہا کہ میں آپ سے فیصلہ نہیں کروانا چاہتا، جج شاہ رخ ارجمند نے دریافت کیا کہ اس کی وجہ کیاہے؟خاورمانیکا نے کہا کہ وجہ مجھے نہیں معلوم مگر عمران خان نے پچھلی عدالتوں میں بھی ایسا ہی کیا، سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ اس کے لیے ٹھوس بنیاد درکار ہوتی ہے آپ وجہ ہے تو بتائیں؟ خاور مانیکا نے کہا کہ عمران خان سوشل میڈیا پر لوگوں کے ذہنوں سے کھیل رہے ہیں سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے جواب میں کہا کہ ہر انسان تو سوشل میڈیا نہیں دیکھتا.
واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کے لیے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا 18 جنوری کو دوران عدت نکاح کیس کے خلاف عمران خان کی درخواست پر کیس فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو ارسال کردی گئی تھی 15 جنوری کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی غیر شرعی نکاح کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، بشریٰ بی بی کی درخواست پر 17 جنوری کو کیس فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو ارسال کردی گئی تھی.
Pakistan Image