سائفر کیس ؛وکیل پی ٹی آئی کی سماعت کا مقام تبدیل کرنے اور جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سماعت کا مقام تبدیل کرنے اور جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعاکردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل نے کہاکہ کسی بھی عدالت کی سماعت کا مقام تبدیل کرنے کا طریقہ کار قانون میں واضح ہے، سماعت کا مقام تبدیل کرنے کیلئے متعلقہ عدالت کے جج کی رضا مندی ضروری ہوتی ہے،وکیل شیر افضل مروت نےکہاکہ سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں نہیں رکھاجا سکتا،سماعت کا مقام تبدیل کرنے کے نوٹیفکیشن کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنا تھا،ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا نوٹیفکیشن کس قانون کے تحت جاری کیاگیا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا ٹرائل سپیشل کورٹ میں ہوتا ہے۔

وکیل نے سماعت کا مقام تبدیل کرنے اور جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعاکردی،شیر افضل مروت کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کے دلائل شروع ہو گئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹک جیل میں سماعت ایک بار کیلئے تھی، ان کی درخواست غیرموثر ہوچکی ہے،شیر افضل مروت نے کہاکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ کل بھی سماعت اٹک جیل میں ہو گی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ جیل ٹرائل معمول کی بات ہے لیکن اس کیلئے طریقہ کار ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سائفر کیس میں عدالت کی مقام تبدیلی صرف ایک بار کیلئے تھی، 30اگست کو سائفر کیس کی سماعت کیلئے عدالت اٹک جیل منتقل کی گئی تھی،نوٹیفکیشن وزارت قانون نے جاری کیا اور یہ اسی کا ہی اختیار تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *