وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا

لاہور (پاکستان امیج )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹری صحت سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزراءاور محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر پتوکی پہنچنے کی ہدایت کردی۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی کوتاہی اورنااہلی کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں،کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔روزانہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے،متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ کی جائے،وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں خسرہ سمیت امراض کی ویکسینیشن یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *