میں نے بچوں کو کہا 14 فروری کو عدت ختم ہورہی ہے اس کے بعد دیکھنا نکاح آجائے گا ،خاور مانیکا

اسلام آباد(پاکستان امیج)عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران خاور مانیکا نے کہاکہ بچوں کو یکم جنوری کے نکاح کا علم ہی نہیں ہے ، میں نے بچوں کو کہا کہ 14 فروری کو عدت ختم ہورہی ہے اس کے بعد دیکھنا نکاح آجائے گا ، اس کے بعد 18 فروری کو نکاح سامنے آگیا۔

دوران سماعت عدالت نے خاور مانیکا کو بانی پی ٹی آئی کیلئے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا،خاور مانیکا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی فوج آجاتی اور مجھے گالیاں دیں جاتی رہیں ، عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے مجھے عدالت کے سامنے کہا کہ اٹھا کر باہر پھینک دوں گا ، بانی پی ٹی آئی چھوٹی چھوٹی بات پر قرآن اٹھانے کو تیار ہوجاتے ہیں ، مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ یہ میرے گھر میں کیا کرتا رہا ، مجھ سے غلطی ہوگئی کہ سمجھ لیا بانی پی ٹی آئی دین کے واسطے آتے ہیں،نکاح چھپ کرکیا تو معلوم ہوا بانی پی ٹی آئی نے اللہ کے نام پر دھوکادیا،خاورمانیکا کے جملے پر کارکنان کی نعرے بازی کی، سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے خاور مانیکا کو ہدایت کی کہ کیس پر واپس آئیں،خاور مانیکا نے کہاکہ گزشتہ چار سال سے اسلامی سوسائٹی تباہ ہوگئی ہے، قدرت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کی پکڑ ہورہی ہے،بانی پی ٹی آئی نے بچوں کو دھوکادیا، فساد کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے خاورمانیکا کو ہدایت کی کہ آپ کے پوائنٹ لکھ لیے، مجھے کچھ اور پوائنٹ بتائیں، خاور مانیکا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے سوسائٹی کو تباہ کردیا، بہنیں بیٹیاں والدین کے خلاف ہوگئیں،جب بچوں کو بتایاکہ مجھے طلاق ہوگئی تو بچے بہت روئے،میری ماں دکھ سے وفات پا گئی،خاورمانیکا کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔

خاور مانیکا نے کہاکہ اللہ و رسول کے نام پر بانی پی ٹی آئی نے دھوکادیا،خاور مانیکا کا بانی پی ٹی آئی کیلئے نامناسب الفاظ کے استعمال پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔عدالت نے خاور مانیکا کو کیس کی حد تک بات کرنے کی ہدایت کی ، خاور مانیکا نے کہاکہ اللہ نے قرآن پاک میں لکھا ہے کہ طلاق کے بعد عدت پوری کرو، طلاق بارے31 جنوری 2018 کو میں نے اپنے بچوں کو بتایا ، 18 فروری کو نکاح کرتے تو وہ جائز نکاح تھا ، انہوں نے یکم جنوری کو نکاح کرکے خدا کو بھی دھوکا دیا ، چار سال تک کسی نے نہیں پوچھا آپ کا مسئلہ تو نہیں ہوا، سب نے کاموں کیلئے مجھ سے رابطہ کیا، پرویز الٰہی اپنے بچے کے کام کیلئے میرے پاس آیا۔خاور مانیکا نے کہاکہ میری بیٹی کو طلاق ہوگئی ہے، گھر سے فارغ ہوکر بیٹھی ہے،بشریٰ بی بی کہتی میرے بچے مر گئے میرے لیے،خاورمانیکا شدید آبدیدہ ہو گئے،خاور مانیکا کی جانب سے کیس کسی اور عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی استدعا کی گئی اورعدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،خاورمانیکا نے بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں ہاتھ اٹھا کر بددعائیں دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *