نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر اور بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان کوچنگ کے حوالے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔گھمبیر اور بھارتی بورڈ نے کوچنگ کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی بورڈ ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 مئی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ راہول ڈریوڈ کی آخری اسائنمنٹ ہے، بھارتی بورڈ غیر ملکی نہیں ملکی ہیڈ کوچ کے حق میں ہے۔گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حال ہی میں آئی پی ایل میں کامیابی حاصل کی۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image