کراچی (پاکستان امیج)مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ آئندہ ماہ بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے سات روپے تک کمی متوقع ہے ۔
مقامی انگریزی اخبار ’ ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) کے حساب سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7.25 روپے اور ڈیزل میں 6.25 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
پیٹرول،دودھ،گوشت اور میڈیکل و سرجیکل آلات پر کتنےفیصد سیلز ٹیکس لگانے کی سفارش کی جارہی ہے ؟سینئر صحافی شہباز رانا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
واضح رہے کہ پیٹرول پر درآمدی پریمیم گزشتہ 15 دن میں تقریباً 7 فیصد کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 10.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
Pakistan Image