بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی وجہ بتا دی

کولمبو(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں باؤلنگ اور بیٹنگ ہے ، موسم نہیں ہے۔میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے شبمن گل اور روہت شرما نے ہمارے اہم باؤلرز پر اٹیک کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ تیاری کر کے آئے تھے اس کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ جسپریت بمراہ اور سراج نے بہت اچھی گیند بازی کی ،خاص طور پر پہلے10اوورز میں ان دونوں نے گیند کو دونوں جانب سوئنگ کیا ، ہم نے ایک کے بعد ایک وکٹ گنوائی اور لمبی پارٹنرشپ لگانے میں ناکام رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *