اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے عدم پیشی پر ریٹرننگ افسر کو 15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کی حلقے میں دھاندلی کیخلاف درخواست ہوئی،نوٹس کے باوجود ٹریبونل میں پیش نہ ہونے پر ریٹرننگ افسر پر جرمانہ عائد کر دیاگیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد کے ریٹرننگ افسر پر 15ہزار روپے جرمانہ کیا،شعیب شاہین کی دھاندلی کیخلاف درخواست پر مزید سماعت 5جون تک ملتوی کر دی گئی۔
Pakistan Image