گھی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

لاہور (پاکستان امیج) یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کے صارفین کے لئے گھی 375 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا، عام صارفین کے لئے بھی 18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق عام صارفین کو 463 روپے فی کلو کی بجائے 445 روپے فی کلو مہیا کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *