اوورسیز پاکستانیوں نے اگست میں کتنا پیسہ بھجوایا؟ تفصیلات سامنے آگئی

کراچی (پاکستان امیج)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست میں جولائی کے مقابلے 3 فیصد زائد رقوم بھیجی ۔اسٹیٹ بینک آف کے مطابق اگست میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر وطن عزیز بھیجے ہیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اگست میں سب سے زیادہ 49 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں۔ دوسرا نمبر برطانیہ کا 33 کروڑ ڈالر رہا۔عرب امارات سے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور دیگر گلف ممالک سے 24 کروڑ 44 ڈالر بھیجے گئے۔امریکا سے 26 کروڑ ڈالر جبکہ یورپ سے 29 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔ اسپین، اٹلی اور قبرص سے کم مگر ترسیلات زر بڑھی ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ورکرز ترسیلات 4 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں۔گئے مالی سال 2 مہینوں میں سوا پانچ ارب ڈالر بھیجے گئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *