پشاور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری مشتعل، موٹروے بندکردی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

پشاور (پاکستان امیج)ملک میں گرمی کے ساتھ بجلی کی بندش بھی عروج پر ہے جہاں مختلف شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔
پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے موٹر وے ایم ون بند کردی جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے مذاکرات کے لئے حکام کے آنے تک سڑک کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے عوام پریشان ہیں، کراچی کے بعض علاقوں میں آدھی رات کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر کیسکو نے کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے کردیا جبکہ تربت، سبی، نصیر آباد اور جعفر آباد سمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا اور آج دوپہر 12 بجے اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *