ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں،آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کا انجری میں ریکوری کے بعد بیان

کینبرا(پاکستان امیج)آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ ریکوری تھوڑی سست رہی ہے اب میں تیار ہوں، ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔
ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ پہلے اندازہ تھا تین ہفتوں کے اندر فٹ ہو جاو¿ں گا لیکن زیادہ وقت لگ گیا۔مچل مارش کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل سے جب باہر ہوا تو میرے پاس اتنا وقت تھا کہ مکمل ریکوری ہو جاتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جلد بولنگ شروع کروں گا، وارم اپ میچ میں بیٹنگ کروں گا۔واضح رہے کہ مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *