رمیز راجہ کےورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو مفید مشورے

کراچی(پاکستان امیج) سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے چند پلیئرز کو کمزوریوں سے آگاہ کر تے ہوئے مفید مشورے دیدیئے ۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شکست کے بعد سابق کپتان رمیز نے راجہ نے چند پلیئرز کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان سپنرز کو اچھا کھیلتے مگر شارٹ بالز کے خلاف جدوجہد کرتے دکھائی دیتے اور ان کی اس کمزوری سے بڑی ٹیمیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

کپتان بابراعظم کو سپنرز کو کھیلنے میں مشکل پیش آتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اگر گیند کو سوئنگ نہ کرپائیں تو فل ڈلیوری کرتے اور انھیں رنز پڑتے ہیں، انھیں غیرموزوں کنڈیشنز میں لینتھ اور اپنی پیس میں تبدیلی لانی چاہیے، شاداب کا بطور بیٹر کردار سمجھ سے بالاتر جبکہ بولنگ فارم خراب ہے۔

دوسری جانب عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب وہی کمبی نیشن میدان میں اتارنا چاہیے جس کے ساتھ وہ ورلڈکپ کھیلیں گے، بابراعظم کو بدستور بطور کپتان بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *