وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات ہوئی جس میں معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں لوڈ شیڈنگ، بجلی سے متعلق معاملات و دیگر مسائل کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

وفاقی وزراء اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کل پیر کو دوبارہ ملاقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *