یاسر نواز کی کاسٹنگ پر ندا یاسر حیران رہ گئیں

کراچی (پاکستان امیج) ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے شو میں میگا ڈرامہ ”نورجہاں“ کی کاسٹ کی میزبانی کی اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ ان کے اپنے شوہر اس میگا ڈرامے کا حصہ ہیں۔یاسر نواز دراصل صبا حمید کے شوہراور تمام بیٹوں کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سٹوری لائن میں انہیں مردہ والد کے طور پر دکھایا گیا ہے اور ڈرامے میں صرف ان کی تصویر دکھائی گئی ہے۔

آج نیوز کے مطابق علی رحمان خان اور کبریٰ خان نے ندا یاسر کے ساتھ یہ حقیقت شیئر کی، جو یہ سن کر حیران رہ گئیں کہ ان کے شوہر جو نسبتا چھوٹے ہیں اور پہلے ہی ڈراموں میں سسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔بہر حال وہ خوش بھی تھیں کہ وہ اب ”نور جہاں“ کو دیکھیں گی، کیونکہ ان کے شوہر کی تصویر اس کا ایک حصہ ہے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ کامیابی کے ساتھ اپنا اپنا کام کر رہے ہیں اور دونوں اپنے اپنے شعبوں میں مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ یاسر نواز ایک مشہور ہدایت کار اور کامیاب اداکار ہیں،جبکہ ندا یاسر کئی سالوں سے مارننگ شو کی میزبانی کررہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *