ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

نیویارک(پاکستان امیج)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالرز یعنی 56 لاکھ پاکستانی روپے ہے، عام سٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالرز یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے سابق سربراہ للت مودی نے مہنگے ٹکٹس کی فروخت پرآئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

للت مودی نے سوشل میڈیا پر جاری ردعمل میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمت پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی سی سی کی پاک بھارت میچ سے صرف پیسہ بنانے کی نیت ظاہر ہورہی ہے۔للت مودی نے سوال اٹھایا کہ امریکا میں ورلڈکپ کا مقصد فینز کو انگیج کرنا ہے یا پیسے بنانا؟ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *