گزشتہ 10 ماہ کے دوران کتنی مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے؟ رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور (پاکستان امیج) دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پر ایک ارب 26 کروڑ ڈالر خرچ کردیے گئے۔

محکمہ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران موبائل فون سیٹس کی درآمد میں 209 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال دس ماہ کے دوران 47 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے، اپریل میں موبائل فونز کی درآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی مالیت 16 کروڑ 13 لاکھ ڈالر رہی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *