القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوتی ہے تو یہ سیاسی انتقام ہوگا،شیر افضل مروت

پشاور(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوتی ہے تو یہ سیاسی انتقام ہوگا، اسی طرح کیسز اور سزائیں دیتے رہیں گے تو پھر اس کا نتیجہ احتجاج ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت کے دور میں میرے خلاف دو درجن سےزائدکیسز بنائے گئے،تمام کیسز ہائیکورٹ میں چیلنج کئے، عدالت نے میری گرفتاری روک دی ہے، میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی ناراض ہوئے تو بیان بازی سے اجتناب کا اعلان کیا، میں کسی سے اختلافات نہیں رکھتا، لوگ مجھے نہیں چھوڑتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہوگی تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *