لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس سلطان تنویر احمد نے 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ پراسیکیوشن کی جانب سے پرویز الٰہی سے 41لاکھ روپے ریکوری کا کوئی جواز نہیں،وکیل کے مطابق پراسیکیوشن کو رقم برآمدگی کا فائدہ نہیں دیا جاسکتا،بھرتی امیدواروں کے نتائج جولائی میں ہی جاری کر دیئے گئے تھے،پرویزالٰہی کے وکیل کے مطابق اس بنا پرجعل سازی ناممکن ہے،پراسیکیوشن کی ذمے داری ہے کہ ملزم پر جرم ثابت کرے جس میں ناکام رہا، پراسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام تو ملزم کو ضمانت دی جا سکتی ہے۔
Pakistan Image