اسلام آباد (پاکستان امیج )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں۔
ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہر بندے کا ریٹ فکس تھا کس کو جیل میں ڈالنا ہے کس کو باہر نکالنا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس سے نکالنے اور ڈالنے کے لئے تفتیشیوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں، جو تفتیشی لکھ پتی تھے وہ کروڑ پتی ہو گئے ہیں۔فواد چودھری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے خود 9 ماہ بعد 9 مئی کے کیس میں ڈالا گیا، ایک سال ہو چکا لیکن ابھی تک ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image