ملائیکہ ریاض نے کسی غریب لڑکے سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کریں گی بلکہ ان کے ہمسفر کو امیر ہونا چاہئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فلم ’یاریاں‘ کی اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایسا لڑکا چاہئے جو ان کو انڈسٹری میں رہنے کیلئے سپورٹ کرسکے۔ملائیکہ ریاض کا کہنا تھا کہ لڑکا نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہو بلکہ وہ فیملی کے ساتھ رہنے والا ہو کیوں کہ وہ اکیلی نہیں رہ سکتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں انہیں خاص مزہ نہیں آیا اسی لئے وہ ڈرامہ انڈسٹری میں داخل ہوئیں، انہیں اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس ہے اور ابھی وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *