لاہور (پاکستان امیج ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت قبل از وقت قرار دے کر خارج کردی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا جائے گا، سابق وزیراعلیٰ اس وقت دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت جناح ہاوس حملہ کیس میں مرکزی رہنما تحریک انصاف کی ضمانت منظور کرے۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ درخواست ضمانت میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، پرویز الٰہی کو مقدمے میں گرفتار ہی نہیں کیا گیا۔بعدازاں عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت کی درخواست قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image