پاکستانی ٹیم میں سب اچھی چیز کیا ہے ؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا بیان جاری کر دیا

ممبئی (پاکستان امیج )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے اور پاکستان کے پاس بڑے مضبوط نوجوان فاسٹ بولر ہیں۔

بھارٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہےکہ مجھے نہیں پتا پاک بھارت کرکٹ کا سٹیٹس کیا ہے، میں یہی کہوں گا کہ مجھے کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ میں کرکٹر ہوں۔بھارتی کپتان نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر بڑے مضبوط ہیں، پاکستان کی بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر ایک اچھی ٹیم ہے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مختلف ہوتا ہے،ٹیموں سے بڑھ کر لوگ بہت پسند کرتے ہیں، لوگ پاک بھارت ٹیموں کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، مجھے پاکستانی فینز کے پیغامات ملتے ہیں جو مجھے اچھے لگتے ہیں، پاکستانی فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں آپ کو چیلنج کا سامنا ہوتا ہے، اسی طرح انگلینڈ میں بھی آپ کو چیلنج کیا جاتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *