عمرکوٹ (پاکستان امیج)عمرکوٹ ضلع میں بھی شوگر مافیا اور منافع خور ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کے دوران اسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ حنین شاہانی نےگھر میں قائم ایک خفیہ گودام پر چھاپہ مارکر چینی کی 400 بوریاں برآمد کرلیں اور گودام کو سیل کردیا گیا۔اس موقع پر ان کاکہناتھاکہ بلیک مارکیٹنگ خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر چینی اور کھانے پینے کے سامان کی ذخیرہ اندوزی کی خبروں کےبعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور شیوانی محلہ میں اسٹنٹ کمشنرعمرکوٹ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چینی پکڑلی ۔عمرکوٹ کے عوامی ،شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی منافع خور تاجروں کے خلاف آپریشن کا خوشی کااظہار کرتے ہوئےمطالبہ کیاہےکہ آٹا ،دودھ چینی سمیت روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنڑول کیا جائے ۔
Pakistan Image