’ لوگ انٹرنیٹ پر میری نازیبا تصاویر سرچ کرتے ہیں اور ۔۔‘ اداکارہ در فشاں کا حیران کن انکشاف

لاہور (پاکستان امیج )پاکستانی ڈرامے ’ عشق مرشد‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں نے انکشاف کیاہے کہ ’ مجھے پتا چلا کہ انٹرنیٹ پر میری نازیبا تصاویر سرچ کی جارہی ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ در فشاں کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائر ل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ مجھے بہت لوگوں نے ایک ویڈیو بار بار بھیجی جس کو میں نے ایک دن کھول کر دیکھا۔ یہ کہنے کے بعد درِفشاں رُک گئیں اور کہا کہ ‘مجھے امید ہے کہ میری بات ریکارڈ نہیں کی جارہی ہوگی’ جس پر میزبان نے کہا کہ ‘ریکارڈنگ ہورہی ہے۔

درِفشاں نے یہ سن کر کہا کہ خیر کوئی بات نہیں’ اور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں تھا کہ عشق مرشد کو بہت زیادہ سرچ کیا جارہا ہے اور اس میں ہیروئن کے بارے سب سے زیادہ جو سرچ کیا جارہا ہےوہ ہے درِفشاں کی ہاٹ تصاویر‘۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسے مرد بھی ہیں جو صرف اسی عورت کو طاقتور سمجھتے ہیں جو انکے لیے اسکرین پر پریزینٹیبل ہو اور اس کی وہ نازیبا تصاویر سرچ کرتے ہیں جبکہ ایسے مرد بھی ہیں جو عورت کی کامیابی کو دل سے قبول کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں اداکارہ در فشاں اور اداکار بلال عباس کے نکاح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *