اسلام آباد (پاکستان امیج )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار جبکہ رسد 20 ہزار میگاواٹ ہے۔ توسیع کے باعث تربیلا کے 8 پاور یونٹ بند ہیں۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر تقسیم کار کمپنیاں مختص شدہ کوٹہ وصول کریں تو لوڈشیڈنگ میں کمی ہوسکتی ہے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بچانے کیلئے ڈیسکوز شہری علاقوں میں دو گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر سکتی ہیں۔ لائن لاسز والے ،چوری ،عدم ریکوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image