درفشاں سلیم اور بلال عباس کے درمیان کچھ تہلکہ خیز ہونے والا ہے‘ مرینہ خان بھی بول پڑیں

کراچی (پاکستان امیج) معروف سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ معروف فنکار جوڑی درفشاں سلیم اور بلال عباس کے درمیان مستقبل میں کچھ تہلکہ خیز ہونے والا ہے۔

مرینہ خان نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بلال اور درفشاں سلیم کی کیمسٹری پر تفصیلی گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران جب اداکارہ سے دونوں فنکاروں کے درمیان کیمسٹری کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا بلال اور درفشاں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کچھ چنگاری بھڑکنے والی ہے۔مرینہ خان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں فنکار جب بھی ساتھ نمودار ہوتے ہیں اسکرین چمک اٹھتی ہے اور مجھے ان دونوں کو دیکھ کر لگتا ہے آنے والے وقت میں کچھ تہلکہ خیز ہونے والا ہے۔

یادرہے کہ اس سے قبل ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جوڑی خفیہ طور پر نکاح کرچکی ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *