سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے حال ہی میں کرائے رومانوی فوٹوشوٹ پر مداح انہیں تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیے۔

وہاج علی اور سونیا حسین نے حال ہی میں کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، جس میں دونوں کو انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں دکھایا گیا۔اگرچہ دونوں کے فوٹوشوٹ میں کوئی بھی بولڈ تصویر یا منظر نہیں تھا، تاہم دونوں کو انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں دکھانے پر مداح برہم دکھائی دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے وہاج علی اور سونیا حسین کو رومانوی فوٹوشوٹ پر آڑے ہاتھوں لیا، وہیں مداحوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کی جوڑی کو بھی سراہا۔بعض افراد نے دونوں کے فوٹوشوٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں سے فرمائشیں کیں کہ وہ جلد ہی پھر کسی ڈرامے میں ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *